اسلام آباد: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر نوشاد علی آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتقال کرگئےنوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہےاہل خانہ کے مطابق نوشاد علی کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ نوشاد علی نے 1965 میں پاکستان کی طرف سے 6 ٹیسٹ میچز کھیلے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور تجزیہ کار بھی کئی پرو گرامز کا حصہ بنتے رہے علاوہ ازیں نوشاد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر رہتے ہوئے خدمات انجام دی ہیں،نوشاد علی رضوی برطانوی دور میں گوالیار کے مقام پر پیدا ہوئے وہ ایک پاکستانی ریٹائرڈ آرمی آفیسر اور سابق کرکٹر ہیں وہ پاک فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے-

ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا

انہوں نے 1960 سے 1979 تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی، نو سنچریاں بنائیں وہ میچ ریفری اور ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان،کراچی،شمال مغربی سرحدی صوبہ (اب کے پی کے)پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن،پنجاب، راولپنڈی، اور پاکستان سروسز کےلیے بھی کرکٹ کھیلی۔

حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار

نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچ کی 11 اننگز میں 156 رنز بنائے جس میں 39 ان کا سب سے زیادہ سکور تھایہ رنز 14.19 کی اوسط سے بنائے گئےجبکہ 83 فرسٹ کلاس میچوں کی 115 اننگزمیں 16 بارناٹ آؤٹ رہ کرانہوں نے 4322 رنز بنائے 158 ان کا بہترین سکور تھا 36.31 کی اوسط سے بنائے ان رنزوں میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں اس کے علاوہ انہوں نے وکٹ کیپر کے طور پر 9 کیچز بھی پکڑے،نوشاد علی نے ریٹائر ہونے کےبعد ایمپائرنگ میں بھی قسمت آزمائی کی انہوں نے 5 ٹیسٹ 13 ون ڈے اور ایک فرسٹ کلاس میچ بھی سپروائز کیا انہوں نے کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی مختلف حیثیتوں میں اپنے فرائض ادا کیے۔

ذکاء اشرف قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لئے کولمبو چلے گئے

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف، دیگر ارکان اور بورڈ ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے،ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ نوشاد علی کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں-

Shares: