حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار

0
52

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لنکن پریمیئر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔ قومی پیسر حسن علی بدقسمتی سے گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔ ایکس ٹوئٹر پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے فینز سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔

Leave a reply