پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ جو کرینہ کپور کی جم کر نقل بھی کرتی ہیں ان جیسا نظر آنے کے لئے تگ و دو بھی کرتی رہتی ہیں لیکن جب ان سے کوئی کہتا ہے کہ آپ کرینہ سے ملتی ہیں تو وہ اس بات کو توہین سمجھنے کا اشارہ دیتی ہیں . بغیر سوچے سمجھے بولنے والی نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور ان سے ایک سوال ہوا کہ آپ بالی وڈ کی کسی اداکارہ سے ملنا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں مجھے کسی بالی وڈ کی اداکارہ سے ملنے کا شوق نہیں ہے، ہاں لیکن کنگنا رناوت سے ضرور ملنا چاہتی ہوں ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

”.کنگنا رناوت پاکستان کے لوگوں، آرمی اور ایجینسز کے بارے میں فضول گفتگو کرتی رہتی ہیں ”حالانکہ ان کی اس معاملے میں معلومات صفر ہیں۔ نوشین شاہ نے کہا کہ وہ کنگنا سے ملاقات کر کے انہیں کہنا چاہتی ہیں کہ اپنے کاموں پر توجہ دو، اپنے ملک ، اپنی اداکاری اور ڈائریکشن کے معاملات پر دھیان دو۔یوں نوشین شاہ نے کنگنا کو کھری کھری سنانے کا اعلان کر دیا ہے.

دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

Shares: