نوشین شاہ جو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کےلئے الٹی سیدھی باتیں کرتی رہتی ہیں وہ اکثر خود کو بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ ملاتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔نوشین اپنے ساتھ اداکاروں کے بارے میں بھی ایسے بیان دیتی ہیں کہ جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن لگتا ہے کہ ان کو اثر نہیں ہوتا اور وہ جان بوجھ کر ایسا کچھ بولتی ہیں کہ وہ خبروں میں رہیں۔ اس بار انہوں نے شاید عمران خان کی حمایت میں مریم نواز کو آڑھے ہاتھوں لے لیا انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے خادموں کے پروٹوکول میں شوہر کو نظر انداز کرکے نکل جانا ،سارا دن بے تکا بولنا،بے نظیر بننے کی کوشش کرنا، گلے کی حد سے زیادہ چیخنا اور پھر سوجانا، ایسا جب انہوں نے مریم نواز کے بارے میں کہا تو مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز نے انہیں کھری کھری سنا دیں جس کے بعد مسلم لیگ کے فالورز نے نوشین شاہ کو کھری کھری سنائیں ۔
نوشین کافی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں لیکن ایک عرصے سے وہ کسی بھی پراجیکٹ میں کم ہی نظر آرہی ہیں ،نوشین شاہ کافی موڈی ہیں اور وہی کہتی اور کرتی ہیں جو ان کا دل کرتا ہے ،ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی شرائط پر زندگی جیتے ہیں ۔نوشین شاہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے