اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹس بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے اپنے چیئرمین کی جانب سے حکومت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی تجویز کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ان میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے عظیم باجوہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بہت بڑا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے بھی اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں، زیادہ ویب سائٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔

Shares: