لاہور : کل ایک نہیں دو 2 افتتاح، حکومت کے ساتھ ساتھ ن لیگ بھی میدان میں آگئی،کل کا دن اہم ،اطلاعات کے مطابق کل ایک نہیں 2 دو افتتاح، حکومت کے ساتھ ساتھ ن لیگ بھی میدان میں ہو گی۔ مسلم لیگ ن انار کلی سٹیشن پر افتتاح اور جشن منائے گی۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے اورنج لائن ٹرین منصوبہ شہباز شریف کا شہریوں کو تحفہ ہے۔
تاریخ پہ تاریخ کا سلسلہ ختم اورنج ٹرین کے افتتاح کی حتمی تاریخ آن پہنچی۔ لاہوریوں کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو اتوار کو باضابطہ افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ گھڑ ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر ٹرین چلنے کا جشن منایا جائے گا۔
انارکلی سٹیشن پر لیگی افتتاح و جشن کی قیادت سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، ملک پرویز اور عطا اللہ تارڑ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں شہباز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ اس منصوبے کو دنیا شہباز شریف کے نام سے ہی جانے گی۔ بریدنگ سپیس
9 دسمبر 2019 کو حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے ٹیسٹ رن کا افتتاح کیا گیا تو اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹیسٹ رن کا جی پی او چوک پر افتتاح و جشن منایا گیا تھا