مانگٹانوالہ نوطہ گاٶں میں گندے پانی کا راج،

0
46

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانگٹانوالہ موضع نوطہ گاؤں کےچاگردگندے پانی کا راج ہے،ہیپاٹائیس جیسی بیماریوں نے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،گاؤں کے ساتھ ٹاؤن کمیٹی موڑکھنڈاکاسوتیلی ماں جیسا سلوک آنکھوں کے سامنے ہے۔اس ابتر صورتحال پر عوام پریشان ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی اعلیٰ احکام سے اپیل،
تفصیلات کے مطابق موضع نوطہ میں نالوں کا پانی گاؤں کے چاگرد جمع ہے، کوئی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گاؤں کے چاگرد تلاب کا منظر پیش کر رہا ہے، جس کی وجہ سے گندا پانی گھروں کے نلکوں سے بھی نکلنا شروع ہو گیاہے، اس کی وجہ سے گاؤں کی کافی تعداد ہیپاٹائیس جیسی مرض میں مبتلا ہو چکی ہے، اور بھی اس گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہے ٹاؤن کمیٹی موڑکھنڈا اس گاؤں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ احکام ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کا انتظام کرے ورنہ پورا گاؤں اس گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا ہو جائے گا۔

Leave a reply