ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا حکومت کو کارروائی کا حکم
اسلام آباد : ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا حکومت کو کارروائی کا حکم،اطلاعات کے مطابق سپریم کورڈ نے کرونا از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں نے کرونا مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے اور اسی طرح کرونا مریضوں کےلیے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت ہورہے ہیں جبکہ غیر قانونی اقدام کے خلاف وفاقی، صبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
سپریم کورٹ نے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کرونا سے متعلق طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی جبکہ کرونا وائرس سے متعلق طبی آلات اور ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈریپ امریکا، یورپ میں رجسٹرڈ ادویات کی پاکستان میں جلد رجسٹریشن یقینی بنائے اور مقامی طور پر کورونا سے نمٹنے والی ادویات کو بھی جلد رجسٹرڈ کیا جائے۔
عدالت نے رجسٹریشن سے متعلق آئندہ سماعت پر ڈریپ سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور کرونا پر یکساں پالیسی بنانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کو مہنگی گاڑیاں خریدنے سے دیا جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔