خانیوال:ریلوے انڈر پاس کی ٹوٹ پھوٹ اور شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کی بڑھتی شکایات پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی خود ریلوے انڈر پاس پہنچ گئے-
انہوں نے ہائی ویز حکام ہو سڑک کا پیچ ورک فوری کرنے میونسپل کمیٹی کو ڈی سلٹنگ کی ہدایت دیتے ہوئے لائن اپ گریڈ کرنے کے لئے پلان بنانے کی ہدایت کردی-ڈپٹی کمشنر نے انڈر پاس کے اطراف عارضی اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیا-
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انڈر پاس شہر کا داخلی راستہ ہے جس کی بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جائینگے-انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی-