ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

1
49
supreme

سپریم کورٹ میں ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3 مئی کو سماعت کرے گا ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک تین رکنی بنچ میں شامل ہونگے آئی جی بلوچستان،سیکرٹری داخلہ اور نیکٹا حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے بینچوں کی تشکیل کر دی گئی، اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر آیندہ ہفتے چھ بینچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر دو میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ،جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس شاہدہ وحید ینچ تین میں کیسوں کی سماعت کریں گے ۔ چوتھا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر پانچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔چھٹا بینچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے۔

بھارت اور امریکا کا خوفناک منصوبہ بے نقاب ،پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری

عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply