لاہور: عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس،کس نے بجھوایا جان کرحیران ہوں گے ،اطلاعات کےمطابق کوآرڈینیٹر پر کرپشن کے الزامات لگانے پر چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کےمطابق اس نوٹس کے متن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 روز میں الزامات کے ثبوت دیں یا معافی مانگیں۔عظمیٰ بخاری ن لیگ کی خودساختہ ترجمان کے طورپرجانی جاتی ہیں
دوسری جانب عظمیٰ بخاری چیئرمین فوڈ اتھارٹی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمر تنویر نے مجھے ہراساں کیا، میری شہرت کو نقصان پہنچایا اور گھر کی تصویر بنائی۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے پر میں عمر تنویر کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دے رہی ہوں۔








