پنجاب ایمرجنسی سروس کو خودمختار ادارہ بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری

0
27

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس کو خودمختار ادارہ بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس کو خودمختار ادارہ بنانے کا نوٹیفیکیشن پنجاب گزٹ میں شائع کر دیا گیا،

یہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پنجاب گزٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 139 کے تحت اس ادارے کے تمام اختیارات ادارے کے سپرد کردیئے گئے ہیں اوراب یہ ادارہ خودمختاراورآزاد ہوگا

یاد رہےکہ اس سے پہلے ق لیگ کی رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی کی کوششوں سے پنجاب اسمبلی اجلاس میں ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا ۔

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”376630″ /]

پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا ہے۔بل کے تحت ڈی جی ریسکیو 1122 کو صوبائی سیکرٹری کے اختیارات مل گئے ہیں۔ بل منظوری کے تحت ڈویژن اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آفیسرز تعینات کیے جائیں گے جو ڈویثزن کی سطح آفسیرز ڈویژنل آفیسرز کہلائیں گے

۔زرائع کے مطابق ایمرجنسی آفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی کا فیصلہ سیکشن کمیٹی کے اختیار میں ہوگا۔ تمام ترقیاتی 17 سالہ کارگردگی سے مشروط ہوگی۔ ترقی کیلئے پروموشن کورس اور فزیکل فٹنس لازم قرار دی گئی ہے۔

ریسکیو آفیسرز گریڈ گیارہ میں کام کرے گا اور 12 سکیل میں کارگردگی بیس پر ترقی کر سکیں گا۔یاد رہے کہ یہ بل مسلم لیگ (ق) کی رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی نے پیش کیا تھاجسے ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

Leave a reply