لاہور:ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کراچی، ایک ہفتے میں 22 پولیس مقابلے، 36 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق 6 جنوری سے ہوگا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتای گیا ہے کہ صرف گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے کرائے بڑھانے سے ریلوے کو جون 2023ء تک ساڑھے 5 ارب کی اضافی آمدنی ہوگی، ڈیزل سستا ہونے پر کرائے کم کردیئے جائیں گے۔
پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے
حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔