بدنام زمانہ عادی چور10 سال بعد گرفتار

0
45

حیدرآباد: بدنام زمانہ عادی چور10 سال بعد گرفتار،اطلاعات کے مطابق حیدرآبادشہر میں ایک نامی گرامی چورکوپولیس نے بالآخر10 سال بعد رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ،

پولیس ذرائع کے مطابق ناگارم کے علاقہ میں مشتبہ حالت میں رات کے اندھیرے میں آوارہ پھرنے پر25 سالہ نکھل عرف کوشک کو حراست میں لے کر پولیس نے تفتیش کی۔

نکھل پولیس کو اس سے قبل 6 مقدمات میں مطلوب تھا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نکھل جو ولی کنڈہ میں رہتا تھا۔ قاضی پیٹ ریلوے پولیس نے 2101 اور پھر 2013ء میں اس پرمقدمات درج کرکے اس کوگرفتارکرنے کی کوشش کی تھی

پولیس کا کہنا ہےکہ نکھل جو کہ خود کو پولیس افسر بھی ظاہر کرتا تھا کہیں تو یہ لوگوں سے پولیس افسر کے نام پرجگا وصول کرتا تھا اورکہیں چوری کی وارداتیں کرکے لوگوں کونقصان پہنچاتا تھا ،

پولیس نے اس کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل 4.5 گرام سونا اور 9 موبائیل فون 1500 نقد رقم کل مالیت 4 لاکھ 51 ہزار 500 روپئے ضبط کرلئے اور 6 مقدمات کے سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے

Leave a reply