شان شاہد کی فلم ”ضرار” جسے 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ابھی تک تاخیر کا شکار چلی آرہی تھی. ابھی بھی اس سال اس فلم کی ریلیز کی دو تین تاریخیں تبدیل ہو چکی ہیں. ٔپہلے فلم کی ریلیز اسی برس اکتوبر میں ہونا تھی لیکن شان شاہد نے سیلاب کی وجہ سے ایک بار پھر ریلیز کی تاریخ آگے کر دی اب فلم نومبر کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. نومبر میں ریلیز ہونے والی ضرار کی اب پروموشنز کا باقاعدہ آغاز دو اکتوبر سے کیا جا رہا ہے. شان شاہد اس فلم کو لیکر کافی پر امید ہیں دوسری طرف شان شاہد کے مداح بھی ضرار کے

لئے کافی پرجوش ہیں. فلم کا ٹریلر کافی پسند کیا گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ہالی وڈ کی فلم ہے. فلم کے مرکزی کرداروں میں کرن ملک، شان شاہد، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگراہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ضرار کی کہانی شان نے خود لکھی ہے۔اس فلم میں شان شاہد کو ضرار کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو ایک سابق آئی ایس آئی ایجنٹ ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف خدمت میں واپس آتا ہے۔شان اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے اس فلم کے پرموشن کررہے ہیں اور فلم کے پوسٹر جاری کررہے ہیں.

Shares: