نئی دہلی :جے این یو حملہ سے ناراض پروفیسر سی پی چندرشیکھر نے مودی حکومت کی اسٹیٹسٹک کمیٹی سے دیا استعفیٰ ہے، باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق جے این یو میں اتوار کو طلبا پر ہوئے حملے کے بعد یونیورسٹی کے پروفیسر سی پی چندر شیکھر نے خود کو مودی حکومت کی ایک کمیٹی سے علیحدہ کر لیا ہے۔

ذرائع کےمطابق ہندوستان کے معاشی ڈاٹا سے متعلق بنی ایک کمیٹی کی اآج پہلی جائزہ میٹنگ ہونے والی تھی لیکن اس سے پہلے ہی پروفیسر سی پی چندرشیکھر نے اس سے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ مہینے ہی مودی حکومت نے اکونومکس اسٹیٹسٹکس پر اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ چندرشیکھر نے موجودہ حالات پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیا اور کہا کہ مودی حکومت کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے کیونکہ اس سے بھروسہ اٹھ چکا ہو۔

پروفیسر سی پی چندرشیکھر نےکہا ہےکہ اب وہ بھارت نہیں رہنا چاہتے،کیوںکہ یہاں نہ تواستاد کی عزت ہے اورنہ انسان کا احترام ، انہوں نےمزید کہاکہ اگرمودی نظریہ غالب رہا توبہت جلد بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا

Shares: