اب بچ کے دکھائیں : نیب نے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرلیا

0
36

لاہور:اب بچ کے دکھائیں : نیب نے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کوطلب کرلیا ،اطلاعات کے مطابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء اور سرکاری افسران کے بعد سابقہ بلدیاتی نمائندے بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے کچی آبادی شاہ شمس کاری جی او آر ون کےمالکانہ حقوق کے معاملے پر سابق رکن اسمبلی وناظم یوسی 78 ماجد ظہور اور سابق کونسلر امیر گجر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ناظم ماجد ظہور اور سابق کونسلر امیر محمد گجر کو 17 اگست دن گیارہ بجے طلب کیا، کچی آبادی شاہ شمس کاری مالکانہ حقوق کمیٹی میں شامل ہونے پر سابق کونسلر کو طلب کیا گیا، ماجد ظہوراور امیر محمد گجر کو کال اپ نوٹس موصول کرا دیا گیا، کچی آبادی شاہ شمس کاری میں مقیم 165 گھرانوں کو 2009 میں مالکانہ حقوق دئیے گئے، کچی آبادی ایکٹ 1985 کے تحت 165 گھرانوں کو 900 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق دیئے گئے، ماجد ظہور اور امیر محمد گجر کچی آبادی شاہ شمس کاری مالکانہ حقوق کمیٹی کے ممبرز تھے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں رواں ہفتے اہم پیشاں ہوں گی، نیب نے راحیل احمد صدیقی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کو 17 اگست کو دوبارہ طلب کر رکھا ہے، نیب وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نجی ہوٹل کو خلاف ضابطہ شراب کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے، نیب نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو بھی کرپشن کیس میں طلب کیا ہوا ہے، نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے غظنفر عباس چھینہ، میاں محسن لطیف کو بھی کل 17 اگست کو طلب کیا گیا، محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کا نوٹس موصول ہوا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی اس انکوائری میں شامل ہیں۔

Leave a reply