لاہور: ابھی تو ملاقاتوں کا ذکرکیا ہے، ٹیلی فون ڈیٹا آؤٹ کیا توقیامت آجائے گی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تو عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا ذکرکیا ہے، ٹیلی فون ڈیٹا آؤٹ کردیا توقیامت آجائے گی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاک فوج کے ترجمان ہیں ’را‘ کے ایجنٹ نہیں، نواز شریف نے جو تقریر کی وہ مودی اور جندل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے والی مریم نواز ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے برے دن ہیں، عمران خان کی قیادت میں اس مافیا کو شکست ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکرکیا ہے، ٹیلی فون ڈیٹا آوٹ کردیا توقیامت آجائے گی، آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) سے ملنا اعزا ز کی بات ہے۔

اپوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں بہت ذمہ داری سے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ کیوں ہنگامہ آرائی چاہتے ہیں، اس لیے کہ سینیٹ کے انتخابات سے قبل یہ عمران خان سے جھگڑا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ یہ دھرنا دیں گے، نہ استعفیٰ اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد لائیں گے، میں نے 30 دسمبر کی تاریخ دی ہوئی ہے جس پر میں ثابت قدم ہوں کیوں کہ اس ملک نے آگے جانا ہے آج ٹیکسٹائل صنعتکاروں کو خوب آرڈرز مل رہے ہیں اللہ تعالٰی نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نجات دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کا کیا مسئلہ ہے؟ فوج کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بھاشا ڈیم میں تعاون کرتی ہے، نیلم جہلم منصوبے میں سول حکومت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے یا یہ ہے کہ وہ کورونا وائرس، ٹڈی دل، سیلابوں میں کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکری عہدیدار مجھے یہ کہتے ہیں کہ آپ ہمارے نمائندے ہیں لیکن ہم پاکستان کے لیے نالے بھی صاف کررہے ہیں، حالانکہ یہ ہمارا کام نہیں، ہمارا کام سرحدوں کا دفاع کے لیے جان دینا ہے لیکن یہ ہم پاکستان کے لیے کرتے ہیں تا کہ پاکستان ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھل کر کہا ہے کہ جو بھی سول حکومت ہوگی اس کے اختیار کو میں لبیک کہوں گا۔

Shares: