کراچی :سیاسی رہنماوں کے بعد اب فلمی دنیا کی آڈیوز لیک ہونے لگیں:خلیل الرحمن قمر بھی پکڑے گئے،اطلاعات کے مطابق اسکرپٹ رائٹر ہدایت کار اور معروف سوشل ورکر خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ وائرل فون کال نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل آڈیو میں پاکستانی ڈرامہ رائٹرٹیلی فون کال میں خاتون سے ملاقات پر زور دے رہے ہیں۔گفتگو کے دوران خلیل الرحمان کو خاتون سے ملنے پر اصرار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

نامور پاکستانی مصنف خلیل الرحمٰن قمر جنہیں اکثر ان کے ناقدین ‘جنس پرست’ قرار دیتے ہیں ، ان کی ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ فون کال سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

خلیل الرحمٰن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان پر تنقید کرتے دکھائی دیتےہیں اور چاہتے ہیں کہ عورتیں اپنے شوہروں کے تابع رہیں۔ ان کی بیشتر ڈراموں کی اسکرپٹ ان خیالات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ میرے پاس تم ہو بھی تھا۔

لیکن شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے ان نظریات کو ختم کردیا جن کا وہ پرچار کرتے تھے کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔

خاتون نے خلیل الرحمٰن کو بتایا کہ ان کے لیے اپنے شوہر کو بغیر بتائے ان سے ملنا کتنا مشکل تھا۔خلیل الرحمان نے خاتون سے تصاویر بھیجنے کو بھی کہا جس پر وہ راضی ہوگئیں۔

اس فون کال ریکارڈنگ پر لوگوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے ۔ لوگ نہ صرف اس پر حیران ہیں بلکہ خلیل الرحمٰن کو ‘‘منافق’’ قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ بھی کررہے ہیں کہ جو وہ کہتے ہیں اس پر کم از کم خود تو عمل کریں۔

تاہم یہ فون کال تا حال غیر مصدقہ ہے۔ اس پر خلیل قمر کی جانب سے کوئی تردید بھی سامنے نہیں آسکی ہے

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے سیاسی رہنماوں کی آڈیوز لیک ہونے کے اسکینڈلز سامنے آئے تھے مگران میں سے اکثر فیک اور خود ساختہ تھیں ، کہا جارہا ہے کہ خلیل الرحمن قمر کی آڈیو کے حوالے سےبھی ابھی تصدیق نہیں ہورہی کہ یہ اصلی ہے یا فیک ، امید ہے بہت جلد اس کی حقیقت کھل کرسامنے آجائے گی

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Shares: