دبئی : اب ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹوئنٹی میں عروج ختم ہوچکا، ڈیرن سیمی نے جاتے جاتے دکھ بھری کہانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کیربئین ٹیم کے عروج کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔
ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ٹیم کی پرانی جشن منانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاؤں گا۔
Today, win or lose I choose to celebrate the legacy that this T20 team created. @windiescricket were kings in this format and today brings an end to that era which I played in. The dynasty is over and I thank you for all the great memories. pic.twitter.com/pA9MF6CuLr
— Daren Sammy (@darensammy88) November 6, 2021
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اس فارمیٹ کی کنگ بنی، آج اس عظیم عہد کا خاتمہ ہوگیا جس کا میں بھی حصہ ہوا کرتا تھا، شکریہ ان دوستوں کا جو اس سنہرے دور میں ساتھ رہے۔
یاد رہےکہ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلور اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ کردیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
گزشتہ روز میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
یاد رہے کہ کل سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئے۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
سری لنکا کی اننگز
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔
سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈوئین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔شیمرون ہٹمیئر نے اپنی ٹیم کو کامیابی کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، وہ 81 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے علاوہ نکولس پورن46 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا، فر نینڈو اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس جیت کے باوجود سری لنکا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا