آگرہ:بھارت کے سب سے زیادہ سخت گیر،ہندوتوانظریے کا حامی ومحافظ،مسلمانوں کے دشمن اترپردیش کے وزیراعلیٰ‌ یوگی ناتھ نے پھر اعلان کیا ہےکہ مسلمان دورکے اسلامی ناموں کو ختم کرکے ہندوتواکے مطابق نام رکھے جائیں، اطلاعات کے مطابق یوگی اس سے پہلے بھی کئی نام تبدیل کرچکے ہیں

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ‌یوگی ناتھ نے ایک بارپھر اعلان کیا ہےکہ ریاست میں مسلمان دورحکومت کے دوران جتنے بھی نام رکھے گئے ہیں ان کو فی الفورتبدیل کیا جائے،وزیراعلیٰ‌نے ریاست کے ضلع آگرہ کا نام تبدیل کرکے اگروان رکھنےکا فیصلہ کیا ہے،

یاد رہےکہ اس سے قبل بھارت میں اسی یوگی ناتھ کےدور میں بہت سے تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرکے ان کو نام ہندومذہب کے مطابق رکھے گئے ہیں،اس کے باوجود بھارتی انتہا پسندوں کیطرف سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہےکہ پورے بھارت میں‌ اسلام اورمسلمانوں سے وابستہ مقامات کے نام تبدیل کردیئے جائیں

Shares: