نوشہرہ: نوشہرہ والواگرآپ نے ہمارے ساتھ مل کرعمران خان کونہ نکالا تو وہ ہمیں نہیں چھوڑے گا: اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ وقت جلد دور نہیں جب عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے۔ ملک میں مافیا کا سربراہ اور سرغنہ عمران خان ہے۔ اسے رخصت کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، مولانا فضل الرحمان اور خصوصی طور پر مولانا عطاء الرحمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کیا اور اپنے امیدوار کو ن لیگ کے حق میں دستبردار کرایا۔ اپنی عزت اور حوصلہ افزائی کی بھی مشکور ہوں۔
ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ڈسکہ جاؤں اور نوشہرہ نہ جاؤں، مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔ مجھے جتنی ہمدردی پنجاب سے ہے، سندھ سے ہے، بلوچستان سے ہے اس سے زیادہ ہمدردی خیبرپختونخوا سے ہے،اس کی وجہ نالائقی ، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر مسائل صوبہ 8 سال سے برداشت کر رہا ہے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے جہاں جہاں بھی الیکشن میں حصہ لیں گے یہ شکست کھائیں گے۔ عوام کو کہنا چاہتی ہوں کہ جب یہ لوگ ووٹ لینے آئیں تو ان کو بجلی کا بل، گیس کا بل اور دوائیوں کی پرچی دکھانا اور پی ٹی آئی والوں کو کہنا کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مافیا کا سربراہ اور سرغنہ عمران خان ہے۔ اسے رخصت کرنے کا وقت آ گیا ہے،نوشہرہ کے لوگواگرآپ نے ہمارے ساتھ مل کراس مافیا کے سربراہ عمران خان کی حکومت نہ گرائی تو یہ عمران خان ہمیں نہیں چھوڑے گا