صدر مسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قائد میاں نواز شریف کا 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے تیار ہیں
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نجات دہندہ کے طور پر ان کی منتظر ہے،پاکستان کی رہنمائی کے لئے جب بھی قوم کو ضرورت پڑی تو نواز شریف نے ساتھ دیا،جب پوری دنیا ایک طرف کھڑی ہو گئی اور کہا کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی دھماکے نہیں کر سکتا ، اس وقت وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان کا سر بلند اور سرخرو کیا،پاکستان پہلی ایٹمی قوت کے طور پر پہچانا گیا،2013 میں بھی سینکڑوں لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں، کئی کئی گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی،منفی تنقید کرنے والوں نے ٹھیکہ لیا ہوا ہے،اگر نواز شریف کو موقع ملتا تو سی پیک مکمل ہونے کے قریب ہوتا اور پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا،28 جولائی 2017 کو بابا رحمتے نے لکھا فیصلہ پڑھ دیا،اس وقت معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں،اس وقت آزمودہ لیڈر کی دوبارہ ضرورت ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی درخواست پر نوازشریف آ رہے ہیں، مینار پاکستان کی گرائونڈ میں پورے پاکستان سے لوگ لاہور پہنچیں گے،لاہور شہر نواز شریف اور دوسرے مہمانوں کا میزبان ہو گا، نوازشریف اپنے خطاب میں قوم کو امید دلائیں گے، پاکستان اس وقت مشکل کا شکار ہے،نوازشریف اپنے بیانئے اور پالیسی کی وضاحت کریں گے،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 2022 میں فتنے کی حکومت کو گھر نہ بھیجا ہوتا تو صورت حال کچھ اور ہوتی،جنہوں نے ہمارے یا قائد کے ساتھ برا سلوک کیا وہ کوئی نام ہمیں نہیں بھولے گا۔پاکستان اور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہماری سیاست کا محور ہے،2018 کا تجربہ نہ کیا جاتا تو 2021، 2022 تک سی پیک مکمل ہوتا،جس طرح کا تجربہ 12 اکتوبر کو ہوا اس سے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں،نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے قانونی ٹیم تیاری کر رہی ہے ،
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ، ن لیگ کی جانب سے انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، نواز شریف مینار پاکستان جلسہ کریں گے، ایئر پورٹ سے وہ مینار پاکستان پہنچ کر کارکنان کو نیا بیانیہ دیں گے،
مینار پاکستان جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کی نئی حکمت عملی
مبشر لقمان کا نواز شریف کو گھر بدلنے کا مشورہ
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں،
مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے
نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی
نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی اور کی تصویر نہیں لگے گی