حیدرآباد میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے گرڈ اسٹیشن کے پاورٹرانسفارمر میں لگی آگ 4 گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔

باغی ٹی وی : گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی سے حید رآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام،مٹیاری اور ہالا سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں بجلی کی طویل بندش کے سبب حیدرآباد شہر میں نکاسی آب کا کام بھی شدید متاثر ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے میں دو دن لگیں گے اور تب تک متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب لیسکو نے لوڈمینجمنت پلان جاری کردیا، لوڈمینجمنت پلان کے تحت لاہور میں ساڑھے 3 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 3694 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 4263 میگاواٹ ہے، لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 569 میگاواٹ تک پہنچ گیا-

سی سی پی او لاہور کی ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش

جبکہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار849 میگاواٹ ہو گیا ہے جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک چلا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651 میگاواٹ جب کہ کل طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے 10 گھنٹے ہے۔

مشکل فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے،نواز شریف

Shares: