کندھ کوٹ :2013 سے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو تعیناتی آرڈر نہ ملنے پر احتجاج

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)این ٹی ایس پاس 2013 کے امیدواروں کو آفر آرڈر نہ ملنے پر تحریک کی مرکزی کال پر سندھ کے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کندھ کوٹ میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ تعلیم کی ناقص پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرے کے قیادت این ٹی ایس پاس تنظیم کے ضلعی صدر ممتاز علی شیخ کی۔ ڈویژنل آرگنائزر نیک محمد چاچڑ۔ نبی بخش بلوچ۔ امداد علی قمبرانی۔ رجب علی گولو۔ شیر محمد چاچڑ، حبیب رحمان چاچڑ اور دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا ک تعلیم دشمن پالیسیاں اپنا کر تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود آفر آرڈر موصول نہ ہوسکا، سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے بھرتی کے لیے اشتہار جاری کیا کہ بیس ہزار (20000) پی ایس ٹی۔ جے ایس ٹی ل۔ اور ایچ ایس ٹی ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے، بیس ہزار میں سے صرف بارہ ہزار۔ (12000) دوسرے صوبوں، اضلاع اور تحصیلوں سے تین سے چار ہزار بوگس بھرتی کرکے اور آسامیاں چھپا کر ہمارے حقوق تلف کیے گئے، جب کہ ہم معزز عدالتوں تک پہنچ چکے ہیں، جہاں حکومت کی جانب سے ہمارے حقوق کے حق میں فیصلے سنائے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلہ نہیں مانا جا رہا جس کے بعد 14 جون کو سردار شاہ سے بات چیت ہوئی، نوٹیفکیشن جاری کر کے کمیٹیاں مقرر کر دی گئیں۔ لیکن جھوٹے لارے لگاتے رہے ہم مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے کراچی میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران انہیں تشدد، ظلم اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کی جانب سے خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا اساتذہ کے ساتھ غنڈوں جیسا سلوک کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور 14 دسمبر کو ہمیں ہوٹل میں لے جا کر مختلف تھانوں میں بند کر دیا۔ وفد فریال تالپور کے پاس پہنچا جس کے بعد فریال تالپور سے بات چیت ہوئی جنہوں نے یقین دلایا کہ آپ کا جو مسئلہ درپیش ہے اسے جلد از جلد حل کیا جائے گا لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ہمیں مثبت جواب نہیں ملا، ہم چور اور لٹیرے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے پڑھے لکھے، باشعور اور پرامن شہری ہیں۔ ہمیں تعلیم سے محبت ہے۔ ہم لوگوں کے دوست ہیں۔ مظاہرین نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری۔ میڈم فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ این ٹی ایس پاس 2013 کے امیدواروں کو آفر آرڈر دے کر بے چینی ختم کی جائے، بصورت دیگر جدوجہد مرتے دم تک جاری رہے گی۔

Leave a reply