نئی نئی شادی ہوئی ہے بیگم طعنے مارتی ہے مارگلہ ہلز جا سکتا ہوں ؟ شہری کے سوال پر ڈی سی اسلام آباد کا دلچسپ جواب

0
52

نئی نئی شادی ہوئی ہے بیگم طعنے مارتی ہے مارگلہ ہلز جا سکتا ہوں ؟ شہری کے سوال پر ڈی سی اسلام آباد کا دلچسپ جواب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، ایک شہری کہ جس کی نئی نئی شادی ہوئی ہے اس نے ڈی سی اسلام آباد سے عجیب تقاضا کردیا ، ڈی سی کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،ان کی نئی نئی شادی ہوئی ہے کیا وہ سوشل ڈسٹنسگ SOP’s اپناتے ہوئے ہوئے مارگلہ ہلز جا سکتے ہیں.بیگم گلہ کر رہی ہے کہ شادی سے پہلے تو بڑی باتیں کرتے تھے کہ ہر اتوار کو مارگلہ ہلز جایا کرینگے. اجازت نہ ملی تو ازدواجی حالات کی خرابی کی ساری ذمہ داری DC صاحب پر عائد ہوگی، شہری کے جواب میں ڈی سی اسلام آباد نے دلچسپ جواب دیا ،


واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے کئی شہروں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن ہے. پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے.پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 74 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 78 ہزار 267، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، آزادکشمیر میں ایک ہزار 27 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Leave a reply