نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار کس کو مل گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مسئلہ پر وفاقی کابینہ نے معاملے کا اختیار ذیلی کمیٹی کو دے دیا،ذیلی کمیٹی حتمی فیصلہ ساڑھے 9 بجے کرے گی ، ذیلی کمیٹی کی شرائط پوری ہوں گی تونام ای سی ایل سےنکالاجائےگا،
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
ذیلی کمیٹی نے نوازشریف کے وکلا سے کچھ اثاثے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، نوازشریف کی وطن واپسی سےمتعلق ضمانت بھی مانگی گئی ہے، شرائط کی منظوری کے بعد ذیلی کمیٹی سمری کابینہ کوارسال کرےگی،.
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.