نوازشریف کو پاناما کیس میں سازش سے ملوث کیا گیا. شہباز شریف

0
48
Shehbaz Sharif

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے نوازشریف کی کوشش کے باوجود انکی اپنی بیمار اہلیہ سے بات نہیں کرائی گئی تھی۔ نوازشریف پر رات تک جرح ہوتی تھی، کیا عطا بندیال کو یاد نہ آیا، جبکہ لندن میں شہباز شریف نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کو پاناما کیس میں سزا دیے جانے کے عدالتی فیصلے پر تنقید کی۔

جبکہ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پاناما کیس میں سازش سے ملوث کیا گیا، پاناما میں 450 کے قریب دیگر افراد کے نام بھی تھے، لیکن دوسرے لوگوں کو پوچھا تک نہیں گیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاناما میں نوازشریف کا دور دور تک نام نہیں تھا، ایک بینچ نے پاناما سے اقامہ کا فیصلہ کیا، نوازشریف پر جھوٹے کیسز بنائے گئے۔

تاہم ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف جیل میں اور کلثوم نواز لندن میں اسپتال میں تھیں، نوازشریف کی کوشش کے باوجود انکی اپنی بیمار اہلیہ سے بات نہیں کرائی گئی تھی۔ ”کاش (چیف جسٹس پاکستان) عمر عطا بندیال، نوازشریف کے وقت بھی پوچھ لیتے“۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک سو دن تک نوازشریف روزانہ بیٹی کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوتے رہے، نوازشریف پر رات تک جرح ہوتی تھی، عطا بندیال کو یاد نہ آیا، شہباز شریف نے مزید کہا کہ دوہرے معیار نے انصاف کو برباد کر دیا ہے، نوازشریف پاکستان آئیں گے، قانون کا سامنا کریں گے، احتساب وقت کی ضرورت ہے، بلا امتیاز ہونا چاہئے۔

Leave a reply