سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی جبکہ پیشی کے مدنظر سکیورٹی فل پروف بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس متحرک ہوگئی ہے اور ڈی آئی جی سکیورٹی اویس احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے.
خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بغیر چیکنگ تین سو سے زائد افراد کمرہ عدالت میں زبردستی داخل ہوئے تھے جبکہ ڈی آئی جی سکیورٹی نے چیف جسٹس کی عدالت کے انٹری پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا جبکہ رجسٹرار آفس نے بھی نواز شریف کی پیشی کیلئے سکیورٹی سرکلر جاری کردیا اور سیکیورٹی سرکلرکے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت کل 2:30 بجے مقرر ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
واضح رہے کہ کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہونگے جس میں نواز شریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی اور لاء افسران کو 10 پاسز جبکہ صحافیوں کو 30 پاسز جاری کیے جائیں گے علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھی ہائی کورٹ کے باہر تعینات کی جاہے گی