بالی کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والی عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کے لئے ان کے بیٹے جنید خان کا سکرین ٹیسٹ ہوا تھا اور سکرین ٹیسٹ کو انہوںنے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شئیر کیا سب نے اسے بے حد پسند کیا. عام خان نے کہا کہ جب میں نے اپنے بیٹے کا سکرین ٹیسٹ دیکھا تو میں نے کہا کہ” میرا تو چانس گیا”. یعنی جنید نے اتنا بہترین سکرین ٹیسٹ دیا تھا. عامر خان کہتے ہیں کہ اتل کلکرنی جو کہ لال سنگھ چڈھا
کے پرڈیوسر ہیں انہوں نے کہ جو کہانی کی ڈیمانڈ ہے اس کے مطابق آپ کو ہی یہ کردار کرنا چاہیے لہذا انہوںنے جنید خان کا سکرین ٹیسٹ رد کر دیا. لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی 1994 کی فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ری میک ہے، عامر خان کی اس فلم میں بھارتی تاریخ کے چند مناظر بھی عکس بند کیے گئے ہیں۔اس فلم کی ریلیز پر بھارتی لوگوں کو کچھ تحفظات ہیں اور اسی وجہ سے اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اس مہم کی وجہ سے عامر خان کافی افسردہ بھی ہیں. انہوںنے اپیل کی ہے کہ بائیکاٹ کرنے کی بجائے فلم کو دیکھا جائے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے کہ اس فلم کا بائیکاٹ کرنا بنتا ہے؟