نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے
NZ v Eng

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے-

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 41 رنز پر گری ڈیوڈ ملان 14 رنز پر کیوی گیند باز ہینری کی چوتھی بال پر وکٹ گنوا بیٹھے،ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز ہیں-

نیوزی لینڈ کی طرف سے پلیئنگ الیون میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوائے، ول یونگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشم اور میٹ ہینری ٹیم کا حصہ ہیں۔

دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ کی طرف سے کپتان جوس بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ اور لائم لوونگسٹن پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے میچ بھارت کے 10 شہروں میں شیڈول ہیں، جن میں شمال میں دھرم شالا سے لے کر جنوب میں بنگلورو اور چنئی تک شامل ہیں –

کرکٹ مصنف، تجزیہ کار اور کمنٹیٹر سی وینکتیش نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان وارم اپ میچ کے دوران حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے سیٹوں کی خراب حالت دکھاتی تصاویر شیئر کیں جن میں پلاسٹک کی فیروزی نشستوں کو گندگی اور پرندوں کے فضلے سے اٹا دیکھا جاسکتا ہے۔
https://x.com/C4CRICVENKATESH/status/1709124411045912876?s=20
وینکتیش نے لکھا کہ اُپل سٹیڈیم میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، تھوڑی سی ظاہری چمک دمک کے علاوہ شائقین کے آرام کا مکمل خیال نہیں رکھا گیا،بھارتی کرکٹ مصنف، تجزیہ کار اور کمنٹیٹر کی جانب سے اسٹیڈیم کی ایسی حالت زار دکھائے جانے پرصارفین نے شدید تنقید کی-

ایک صارف نے ایکس پر کہا کہ اُپل اسٹیڈیم(نریندر مودی اسٹیڈیم) حیدرآباد کی یہ حالت ہے، امیر ترین بورڈ ورلڈ کپ ایونٹ میں ملک کی عوام کو یہ سہولت پیشکش کررہا ہے۔ کیا راجر بنی اور جے شاہ ان نشستوں پر بیٹھیں گے؟ بی سی سی آئی کیلئے یہ شرم کا مقام ہے‘۔

Comments are closed.