اسلام آباد:اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں: سابق کپتان کا ٹویٹ یومِ دفاع کے موقع پر شاہد آفریدی کا پیغام بھی سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یوم دفاع کے موقع پرپاکستان کی بہادرافواج کوخراج تحسین پیش کیا ہے

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1302450126083035136

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’سنگلاخ چٹانوں اور سر سبز میدانوں کے پار تکتی نگاہیں، تپتے ریگ زاروں اور یخ بستہ برف زاروں میں پہرہ دیتے قدم، تند ہواﺅں اور شہ زور لہروں کا سینہ چیرتے بدن، ان تھک، پر عزم اور بلند ہمت، اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں‘‘۔

 

یاد رہے کہ ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Shares: