اےماہ رمضان:رب کےمہمان:تیراآنا مبارک ہو:پاکستان میں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیا

0
62

لاہور:اے ماہ رمضان:رب کے مہمان:تیرا آنا مبارک ہو:لاہور، اسلام آباد، کراچی میں رمضان کا چاند نظرآ گیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کراچی میں رمضان کا چاند نظرآ گیالاہور، اسلام آباد اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا\ اتوار کو پہلا روزہ ہو گا۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہوئی ملک بھر میں نماز تراویح کا آغاز ہوگیا جبکہ سحری کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔

گزشتہ روز سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کا چاند نظر آ گیا ۔چاند نظرآنےکےبعد یکم اپریل شعبان المعظم کا آخری دن تھا اور ماہ مقدس کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امام کونسل آف ساؤتھ آسٹریلیا کہا کہنا تھا کہ جنوبی آسٹریلیا میں چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں اور یکم رمضان 2 اپریل کو ہو گا۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رمضان 3 اپریل کو ہو گا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کا پیغام بھیجا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یہ مہینہ ہمدردی اور اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اس سال بھی وہ یکجہتی کے لیے مسلم ممالک کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں تنازعات والے علاقوں میں ہر ایک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو خوش آمدید کے وقت اپنی مخلصانہ خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن نے بھی امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدر نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ میری اہلیہ اور میں رمضان کے موقع پر امریکا اور دنیا بھر میں مسلم معاشروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ رمضان تمام مسلمانوں کے لیے غور و فکر اور روحانی علاج کا وقت ہے۔

جوبائیڈن نے مزید لکھا کہ اس سال کی افطاریاں صحت، خاندان اور معاشرے کی خوبصورتیوں کی یاد دہانی ثابت ہوں گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے دل ان لوگوں کے ساتھ دھڑکیں گے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے جنہیں اپنی میزوں پر خالی کرسیوں کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس لگن اور ایمان کے معترف ہیں کہ ہر رمضان میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھنا ضروری ہے۔

Leave a reply