پرویز رشید کی وفاداری قابل رشک،تجزیہ :شہزاد قریشی

0
43

پرویز رشید کی وفاداری قابل رشک،تجزیہ :شہزاد قریشی
ووٹ کو عزت کے نعرے اور تحریک سے لے کر لندن روانگی تک مریم نواز کی جدوجہد میں پرویز رشید کی وفاداری اور استواری شریف خاندان مدتوں یاد رکھے گی۔ پرویز رشید ڈان لیکس کی پاداش میں اپنے عہدے سے سبکدوش تو ہوگئے تھے لیکن انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے ہمقدم رہ کر استحکام پاکستان کا بیانیہ زندہ و تابندہ رکھا اور نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد مریم نواز کو سیاسی تنہائی کا احساس تک نہ ہونے دیا اور نواز شریف کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔

بلاشبہ آج کے دور میں پرویز رشید وفا کا پیکر ثابت قدمی کا مجسم اور بے لوث خدمت اور غیر متزلزل نظریاتی عقیدت کی زندہ مثال ہیں جو اندیشہء سودو زیاں سے پاک سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آج سیاسی گلیاروں میں سیاسی بحرانوں اور عدم استحکام کی بڑی وجہ نام نہاد سیاستدانوں کی لوٹا کریسی ، مفادات پرستی کا رحجان ہے جو اقتدار اورعہدوں کی لالچ میں اپنے ضمیر اور قومی مفادات کا سودا کرنے سے بھی نہیں چوکتے پرویز رشید کی ثابت قدمی اور نواز شریف سے وفاداری بقوول مرزا غالب وفاداری بشرط استواری اصل ایمان مومن ہے ۔

ملکی سیاست میں اس وقت ایک ہنگامہ برپا ہے جس امریکہ کا نام لے کر سیاست کی جا رہی ہے ۔ امریکہ کی سیاست میں بھی الزامات کی بھرمار ہے جو بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک دوسرے پر الزامات بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ بائیڈن کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے ٹرمپ امریکی سیاست میں ثابت کررہے ہیں کہ وہ آج بھی مقبول ترین لیڈر ہین۔ ٹرمپ کا نگریس کی موجودہ دوڑ میں اپنا سیاسی مینڈیٹ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں بھی عمران خان اپنا سیاسی مینڈیٹ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہین تاہم پی ڈی ایم ان کے راستے کی دیوار ہے لیکن یہ دیوار اُسی وقت مضبوط ہوگی جب نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے ۔ عمران خان کی مقبولیت کا اسی وقت پتہ چلے گا جب اُن کے مقابلے میں نواز شریف جلسوں سے خطاب کررہے ہوں گے۔

Leave a reply