"اوبامہ کی حیثیت غلام سے زیادہ نہیں” سابقہ قطری امیر شیخ حماد اور لیبیا کے صدر معمر قذافی کی آڈیو لیک

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے سابق صدر امریکا باراک اوباما کو "غلام” قرار دیا ہے ، ان دنوں ایک ایسی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئی ہے جس میں کے مطابق جس نے مبینہ طور پر عمیر اور لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے اس تنقید کا نشانہ بنایا ہے .س آڈیو فائل میں لیبیا کے معزول صدر معمر قذافی اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کی گفتگو کو سنا جا سکتا ہے جس میں بن علوی سعودی عرب کے ذریعے چار ہزار دہشت گردوں کو عراق بھیجے جانے کی خبر دے رہے ہیں۔
ایک اور آڈیو فائل میں جو ظاہرا سنہ دوہزار چار سے دوہزار سات کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے، معمر قذافی یہ کہتے سنا گیا ہے کہ امریکہ سعودی خاندان سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ساتھ ہی قذافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام اس بات کے قائل ہو چکے ہیں کہ سعودی نظام حکومت کا زمانہ گزر چکا ہے اور ساتھ ہی وہ آل سعود کو امریکہ اور خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں، اس لئے وہ سعودی نظام حکومت کو تبدیل کرنے کے درپے ہیں۔

اس آڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم عراقی صارفین نے مختلف ہیش ٹیگ بنا کر دہشت گردی کو فروغ دینے والے سعودی اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ حزب اللہ عراق کے ترجمان ابو علی العسکری نے بھی اس آڈیو کے بارے میں ریاض سے وضاحت طلب کی ہے۔

Shares: