مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوج کو مزید1384 کنال زمین دی گئی

0
51

سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوج کو مزید1384 کنال زمین دی گئی ,اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے” سٹریٹجک ایریاز‘ ‘کے نام پر گلمرگ میں مزید 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی قابض فوج کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر Pandurang Kondbarao Pole نے تصدیق کی کہ حکومت نے فوج کو تربیتی مقاصد کے لیے زمین کے استعمال کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں مقامات (گلمرگ اور سونمرگ) پرفوج کوتربیت دی جاتی ہے جس کے لیے فوج نے پہلے ہی وہاں زمین حاصل کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج کو تربیتی ہال وغیرہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے اور یہ ضروری انفراسٹرکچر حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اہم تھا اور انتظامیہ نے اس کی منظوری دی ہے۔

ادھرغیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے فوج کے لئے سیاحتی علاقوں میں زمین مختص کرکے جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے گلمرگ میں 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی بھارتی فوج کے لیے مختص کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پرکہاکہ سیاحتی علاقوں میں ہزاروں کنال اراضی فوج کے لیے مختص کرنے سے جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے عزائم کی کی تصدیق ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ریاستی زمین“ کے بہانے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے اور زخموں پرنمک چھڑکنے کے لئے مقامی لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔جیسا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈویڑنل کمشنر کشمیر Pandurang Kondbarao Pole نے تصدیق کی ہے کہ قابض حکومت نے بھارتی فوج کومذکورہ علاقوں میںزمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

Leave a reply