سری نگر: مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کا مورال تباہ،خودکشیوں پرمجبورہوگئے ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کا مورال تباہ ہوگیا ہے ، ان حالات سے بھارتی فوجی خودکشیوں پرمجبورہوگئے،
کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کا مورال تیزی سے کم ہورہا ہے اور جنوری 2007 کے بعد سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 481 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں 38 بھارتی فوجیوں نے خودکشیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 16 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی تھی ۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں میں نفسیاتی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے احساس جرم سے بھارتی فوجیوں کی نفسیات گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ مایوسی کا شکار بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں سے لڑ نہیں سکتے اور بدکردار بھارتی فوج کا نڈر کشمیری عوام سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔