سری نگر: مقبوضہ کشمیر چپّے چپّے پربھارتی فوجی پھربھی خوف کے سائے:الرٹ جاری،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں جہاں چپے چپے پربھارتی قابض افواج کے اہلکاربندوقیں تان کرکھڑے ہیں وہاں اس جبر کے باوجود بھی ہرطرف خوف کےسائے منڈلا رہےہیں
دوسری طرف مقبوضہ وادی میں کشمیری حریت پسندوں نے غیرمقامی کشمیریوں کووہاں سے نکل جانے کا پیغام دے دے دیا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوج پراس وقت سخت دباو ہے،
ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ہی گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے ۔
واقعہ کے بعد بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2 روز قبل بھی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار مارے گئے تھے۔
ادھرسری نگر سے ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی کا منصوبہ حریت پسند ناکام بنانے لگے،
بھارت سے بسائے گئے غیرمقامی افراد کو کشمیر سے نکالنے کیلئے حریت پسند شہری متحرک ہوگئے،
آبادی کے تناسب کو بدلنے اور غیرمقامی افراد کو ڈومیسائیل دینے کے خلاف بھرپور تحریک کے آغاز پر سری نگر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام غیر مقامی افراد کو کیمپس، قریبی تھانوں یا محفوظ مقام پر فوری بلانے کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فوج پرکشمیری مجاہدین کے حملے تیز ہوگئےہیں جس کی وجہ سے اس وقت ایک بے چینی کی سی کیفیت قائم ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وادی میں اس قدر زیادہ خوف ہے کہ غیرمقامی افراد فوجی کیمپوں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج پربہت زیادہ دباو بڑھ گیاہے
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار نے اتوار کو اس حکم کی سختی سے تردید کی کہ غیر مقامی مزدوروں کو پولیس سٹیشنوں اور آرمی کیمپوں تک پہنچنے کا کہا گیا جسے "مکمل طور پر بے بنیاد اور جعلی حکم” قرار دیا گیا۔