فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

0
51

منیلا: فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے ” سی این این” کے مطابق کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ پیر کو 134 افراد کو لے جانے والی تیز رفتار فلپائنی فیری میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں، سات مسافر ابھی تک لاپتہ ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ساحلی علاقے میں تقریباً 60 کلومیٹر (37 میل) مشرق میں پورٹ کوئزن کے قریب مسافر بردار جہاز میں ریئل کی بندرگاہ پر پہنچنے سے عین قبل خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ کشتی میں 134 افراد سوار تھے۔

اس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پولیلیو جزیرہ چھوڑا تھا اور صبح 6:30 بجے ایک تکلیف دہ کال کی تھی۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں بقیہ مسافروں کو بحفاظت نکا لیا گیا۔

آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں،ڈبلیو…

کوسٹ گارڈ کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ لائف واسکٹ میں لوگ سمندر میں تیرتے ہوئے بچاؤ کے منتظر ہیں، جب کہ کچھ کو علاقے میں ایک کارگو جہاز کے ذریعے محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے آگ اور گہرے دھوئیں نے دو منزلہ مسافر بردار جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


مسافر بردار جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا تاہم ساڑھے سات ہزار سے زائد جزیروں پر مشتمل فلپائن میں بارانی کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

جب اوور لوڈ مسافر فیری ڈونا پاز دارالحکومت منیلا کے جنوب میں منڈورو جزیرے کے قریب ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

1987 میں گنجائش زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈونا پازکے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں منڈورو جزیرے کے قریب ایک آئل ٹینکر سے تصادم میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

Leave a reply