اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) چنی گوٹھ کے نواحی علاقے بستی غلام قادر رڈ کا ٹرانسفارمر جلنے سے عوام بجلی سے محروم
تفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ کے علاقے بستی غلام قادر رڈ میں ٹرانسفارمر جلنے کے سبب دس روز سے بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین بالخصوص خواتین، بزرگ اور بچے اس گرم موسم میں شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ عوامی ذرائع کے مطابق گذ شتہ چار ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا اس ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکی بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل گیا اہل علاقہ نے کہا کہ محکمہ واپڈا چنی گوٹھ کے ایس ڈی او کو آگاہ کیا دس روز گزر جانے پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی واپڈا ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مرمت کے کوئی ذرائع نہیں ہے اور نہ ہی ورکشاپ ہے بلکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ دکانداروں سے ٹرانسفارمر مرمت کروائیں اہلیان بستی غلام قادر رڈ والوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کسی خاص علاقے کا ٹرانسفارمر جل جائے تو بڑی سفارش یا رشوت ملنے کے بعد مسئلہ جلدی حل ہوجاتا ہے مگر افسوس کہ چنی گوٹھ واپڈا اہلکاروں کے سامنے عام عوام کی کوئی اہمیت نہیں۔ جس علاقے کا ٹرانسفارمر جل گیا ہے وہاں لوڈ زیادہ ہے لیکن ٹرانسفارمر 50 کے وی کا ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ اہلیان بستی غلام قادر رڈ نے تمام سیاسی رہنماں سمیت وفاقی و صوبائی حکومت مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Shares:








