اوچ شریف: بےلگام مہنگائی،عام آدمی کےلئےدووقت کی روٹی مشکل ہوگئی

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)مہنگائی بےلگام،عام آدمی کےلئےدووقت کی روٹی مشکل ہوگئی مہنگائی میں تیزی سے اضافہ نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل کر دیا ہے ۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ۔ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں انتظامیہ ناکام نظر آرہی ہے ۔ شہری اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام پریشان۔ سبزی فروٹ کی کئی دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں ہی نہیں ہے اور جن دکانوں پر ریٹ لسٹ موجود ہے ان کے دکاندار اپنی مرضی سے من مانی قیمتوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کر رہے ہیں ۔ دکانداروں نے بتایا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ اور سبزی فروخت کرنے میں میں نقصان ہوتا ہے کیوں کہ سرکاری ریٹ لسٹ اور سبزی منڈی کے ریٹ میں کافی حد تک فر ق ہوتا ہے ۔ اس صورت حال میں غریب آدمی کے لیئے پھل کھانا ایک خواب کے مترادف ہے ۔ شہر کے پوش اور مہنگے ترین علاقہ جات میں تو اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ کے لیئے اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اشیاء خوردونوش کی بڑگتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیئے اقدامات کرے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ کے لوگ بھی آسانی سے خریداری کر سکیں

Leave a reply