اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریسکیو 1122ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد ابو ظہبی نہر میں ڈوبنے والے محمد شہزاد کی ڈیڈ باڈی مل گئی شہریوں کا ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز موضع گندہ کھوہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے رہائشی محمد شہزاد ولد محمد اکمل پاؤں پھسلنے سے ابو ظہبی نہر میں جا گرا تھا، جس کی لاش کی تلاش کیلئے 1122ریسکو آپریشن جاری کرتے ہوئے دوسرے دن نہر میں ڈوبنے والے محمد شہزاد کی لاش ابو ظہبی نہر سے برآمد کر لی
محمد شہزاد کے والد محمد اکمل نے بتایا کہ اس کا بیٹا گذشتہ روز نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ پاؤں پھلسنے سے نہر میں جا گرا انہوں نے کہا کہ ہم نے ریسکیو ٹیم کو فون کیا تو بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر میرے بیٹے کی تلاش شروع کردی رات ہونے پر ریسکیو آپریشن بند کرنا پڑا اگلی صبح پھر ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کیا اور چند گھنٹوں کے بعد میرے بیٹے کی ڈیڈ باڈی ملی محمد شہزاد کے والد سمیت اہلیان علاقہ نے ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا








