اوچ شریف: شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس کی سر عام فروخت جاری

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس مشروبات کی سر عام فروخت جاری ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے اہلکار حاجی بن گئے۔جعلی مشروبات فروخت کرنے والوں نے راتوں رات امیر بننے کا سپنا دیکھنا شروع کر دیئے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا فوڈ اتھارٹی کاروائی کرنے سے گریزاں
تفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی نااہلی غفلت اور لاپروائی سے اوچ شریف میں اور دیگر علاقوں میں مشروبات کولڈ ڈرنکس جوسز کی سر عام فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے شہری پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ کی بار بار شکایات کے باوجود فوڈ اتھارٹی کے اہلکار نہ تو دفتر میں موجود ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس پر سراپا احتجاج شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے اوچ شریف کے سماجی و فلاحی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری فوڈ اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply