اوچ شریف:9 مئی کے گھناؤنے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے- افتخارگیلانی

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) برصغیر پاک و ہند میں گیلانی خاندان کے سربراہ سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ غوثیہ اوچ شریف و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی حلقہ پی پی 250 مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے اپنے ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے گھناؤنی حرکت میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ان کا پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ہی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک افواج 2500 کلومیٹر پر محیط ملکی سرحدوں کی محافظ یے جن کی بدولت ہم اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں جبکہ اسی پاک فوج کے جوانوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنے سینوں پر بارود کے گولے کھائے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عسکری و سرکاری املاک اور جناح ہاؤس سمیت ریڈیو پاکستان کو آگ لگانے، راستے بند کرنے اور توڑ پھوڑ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کا شجرہ نسب بھی اوچشریف سے ہے ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور سے پاک آرمی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے پاک فوج ہے تو ہم ہیں –

Leave a reply