اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)بارہویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،نام نہاد معززین علاقہ پولیس تھانہ اوچ شریف کے ساتھ ملکر ملزمان کو بچانے کی کوشش کرتے رہے اور قانونی کارروائی نہ ہونے دی ، تین دن گزر جانے پر مقامی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ۔ ابھی تک ملزمان کو گرفتار بھی نہیں کیا جاسکا ہے

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف تھانہ کی حدود اوچ گیلانی بستی بھیں کی رہائشی 12ویں جماعت کی طالبہ مسکان زہراکو اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری کی گئی ۔

اجتماعی عصمت دری کے بعد لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں نقاب پوش شخص پرائیویٹ فاطمہ ہسپتال میں لے گئے ، ہسپتال عملے کو نقاب پوش شخص پر شک ہونے کی بنا پر عملہ ہسپتال نے ویڈیوز بیان لینے کی کوشش کی تو نقاب پوش شخص متاثرہ لڑکی مسکان زہراکو وہاں سے لے کر فرار ہوگئے

لڑکی کی حالت غیر ہونے پر رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ،زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ لڑکی گذشتہ تین دنوں سے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف میں داخل ہے۔

اس المناک واقعہ کے تین روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ، زیادتی کا شکار لڑکی کے والدین انصاف کے لیے میڈیا کے پاس پہنچ گئے،

مسکان زہرا کی دادی اقبال بی بی زوجہ اللہ یار قوم بھیں نے بتایا کہ میں محلہ گیلانی اوچشریف کی رہائشی ہوں میرے پاس میری پوتی مسکان زہرا دختر ملک اعجاز تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر تھی ،گذشتہ رات کو سب اہل خانہ سوگۓ علی الصبح نماز کیلئے بیدار ہوئی تو میری پوتی بستر پر موجود نہیں تھی ، میرے شور واویلا پر علی رضا اور ملک اعجاز آ گۓ ہم بچی کی تلاش میں نکل پڑے، بچی نہ ملی دوسرے روز میری بچی کی ویڈیو شوسل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہم رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کے انچارج رانا محمد ارشد کی پرائیویٹ فاطمہ ہسپتال پہنچ گئے

عملہ ہسپتال سے معلومات لینے کے بعد بچی کی تلاش میں نکل پڑے تو رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف میں بچی حالت غیر میں ملی تو بچی نے بتایا کہ مجھے ماجد شکرانی اور محسن اقبال شکرانی ہمراہ دو کس نا معلوم ورغلا کر ماجدشکرانی کے مکان پر لے گۓ ،پہلے میرے ساتھ ماجد شکرانی اور پھر بعد میں محسن اقبال اور ایک نامعلوم شخص نے زبردستی زیادتی کی باقی الزام علیہان کھڑے پہرہ دیتے رہے

نام نہاد معززین علاقہ پولیس تھانہ اوچ شریف کے ساتھ ملکر ملزمان کو بچانے کی کوشش کرتے رہے اور قانونی کارروائی نہ ہونے دی ، تین دن گزر جانے پر مقامی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ۔ ابھی تک ملزمان کو گرفتار بھی نہیں کیا جاسکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سیاستدانوں کی سرپرستی والے لوگ ہیں اس لیے پولیس ان کے دباؤ میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔دوسری جانب مقامی پولیس تھانہ اوچ شریف کے مہتمم مسلم ضیاء نے اپنے موقف پر کہا کہ پولیس کیس کی تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کو تلاش کر رہی ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Shares: