مزید دیکھیں

مقبول

کراچی پولیس مقابلہ،اوچ شریف کا بدنام زمانہ ڈکیت عبدالواجد ہلاک

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)کراچی...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں محکمہ...

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

اوچ شریف: بجلی کے بھاری بل،عوام کی چیخیں اور احتجاج

اُوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)اُوچ شریف میں بجلی کے حالیہ زائد بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،دو وقت کی روٹی کھائیں،بیماری کا مقابلہ کریں،بچوں کو تعلیم دلوائیں،گھر کے اخراجات کریں یا مکان کے کرایہ ادا کریں،عوام کو بل ادا کرنے میں پریشانی،سر پکڑ کر بیٹھ گئے ،میٹر کٹوانے پر مجبور،صارفین کا احتجاج،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد جمیل کی قیادت میں فرنیچر سے وابستہ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُوچ شریف اور گردونواح میں بجلی کے آنے والے حالیہ زائد بلوں نے عوام کو رلا کر رکھ دیا ہے عوام کوپہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، وہ بجلی بل ادا کرنے کیلئے گھر کی کوئی ایسی چیز نہیں جسے بیچ کر بل ادا کرسکیں،بجلی کے زائد بلوں نے ہمیں شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگ تو حکومت کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں اوپر سے بجلی کے بے جا ٹیکسزاور بجلی کے یونٹ مہنگے کرکے ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے لوگ اپنے میٹر کٹوانے پر مجبور ہیں۔

پریشان حال دکانداروں نے کہا کہ ہم لوگ دو وقت کی روٹی کھائیں،بیماری کا مقابلہ کریں، بچوں کو تعلیم دلوائیں،گھر کے اخراجات پورے کریں،مکانوں کے کرایہ جات ادا کریں یا پھر بل ادا کریں یہ کس طرح ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بلوں نے ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے جو بھی سیاسی جماعت اقتدار میں آئی ہے اس نے عوام سے جینے کے تمام حقوق چھین لئے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ بے جا ٹیکسز ختم کرنے اورمہنگے یونٹس کا ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں