اوچ شریف :جہانگیر خان ترین، علیم خان شمس محل پہنچ گئے،افتخارحسن گیلانی آئی پی پی میں شامل

پی ٹی آئی کےسابق ایم پی اے افتخارحسن گیلانی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) جہانگیر خان ترین، علیم خان شمس محل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کےسابق ایم پی اے افتخارحسن گیلانی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے،عبدالعلیم خان

تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اےمخدوم سید افتخارحسن گیلانی نےاستحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

رپورٹس کے مطابق جہانگیرخان ترین سے اوچ شریف سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ملاقات کی جس میں انھوں نے ملاقات میں مختلف سیاسی امور و مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر جہانگییر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہیئے ۔سانحہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ۔ان شاءاللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا ۔مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا ۔اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی ۔مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی ۔ اس چھوڑ گئے مشن کو انشاء اللہ اب پورا کریں گے اور نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید شخصیات کی شمولیت کے سرپرائز دیں گے۔ عام انتخابات اب 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے ۔ملک میں معیشت کے لئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے استحکام پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے ۔

اس موقع پراستحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عون چوہدری بھی موجود تھے

خیال رہے کہ سید افتخار حسن گیلانی مسلسل 5 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں اور ان کا خاندان مسلسل صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں اور وازارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ سید افتخارالحسن گیلانی کئی ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔

Leave a reply