اوچ شریف:غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کسانوں کو معیاری اور سستی کھاد اور ادویات کی ایک ہی چھت کے نیچے فراہمی کے لئے غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود وارن تھے جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل میتلا کے ہمراہ فیتہ کا ٹ کر سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس مو قع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار ملک خالد محمود وارن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویثرن کے مطابق کسانوں کی سہولت کے لئے پورے پنجاب میں یہ سہولت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

جہاں پر کسانوں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادیں ایک ہی جگہ دستیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت پانچ لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ جاری کرنے جارہی ہے۔ جس کے ذریعے پانچ لاکھ کسانوں کو پچھتیر ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ جس سے وہ کھاد اور زرعی لوازمات خرید سکیں گے۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے آفیسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جاکر کسانوں کو اچھی فصل کے حصول کے سلسلہ میں رہنما ئی کریں اس مو قع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد ارشد، سینئر زراعت آفیسر کامران جبار، پلانٹ پروٹیکشن آفیسر احمدپورشرقیہ محمد عاقل قریشی، صدر پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر حاجی عبدالعزیز قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، چوہدری محمد افضل، ملک تاج رفیق بھی موجود تھے۔

Leave a reply