اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )گندم سے لوڈ ٹریلر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،روڈ خراب ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ طاہروالی علی پور روڈ تحصیل احمدپورشرقیہ میں پیش آیا
تفصیل کے مطابق گندم سے لوڈ ٹریلر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،روڈ خراب ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ طاہروالی علی پور روڈ اوچ شریف میں پیش آیا ،ریسکیو سٹاف احمد پور شرقیہ نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ ایک ٹریلر جو کہ گندم کی بوریاں لے کے جا رہا تھا روڈ خراب ہونے کی وجہ سے الٹ گیا تھا
ٹریلر کے اوپر موجود گندم کی بوریوں کے اوپر ایک آدمی سویا ہوا تھا جو کہ ٹریلر الٹنے کی وجہ سے ان بوریوں کے نیچے آ گیا تھا آدمی کو بوریوں کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے اور جو کہ جان بحق ہو چکا ہے،جاں بحق ہونے والا نوجوان ٹریلر ڈرائیور کاہیلپر تھا جس کی شناخت محمدحسنین ولدمحمدیوسف سکنہ ضلع خانیوال ہوئی ہے ، لاش کو ار ایچ سی اچ شریف شفٹ کردیاگیا ہے
یہ بھی پڑھیں
اوچ شریف: ریسکیو1122 کی زیرتعمیر عمارت ،کھنڈرات میں تبدیل
دوسری طرف اوچ شریف کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے اپنی رپورٹ میں ریسپانس ٹائم 39 منٹ لکھا ہے ،اگراوچ شریف میں بنایا جانے والا ریسکیو سنٹربروقت مکمل کرلیاجاتا تو ریسکیو اوچ شریف بروقت ریسپانس دیتا اور جان بحق ہونے والے نوجوان کی قیمتی جان بچ جاتی ،اسی طرح اوچ شریف مصروف قومی شاہراہ پر واقع ہے جہاں روزانہ حادثات ہوتے ہیں ،جائے حادثہ پراحمدپورشرقیہ سے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کا کم وقت میں نہ پہنچ پانے سے بھی ہونے والے حادثات میں اموات کی شرح بڑھ چکی ہے
یا د رہے کہ اوچ شریف میں ریسکیو 1122 کی عمارت گذشتہ ایک سال سے زیرتعمیر ہے








