اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر اوچشریف شہر میں مختلف عوامی سماجی سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت انجمن تاجران ، کسان اتحاد اور صحافیوں کی جانب سے پاک فوج اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین و سلام پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سابق چیئرمین مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ، حافظ جمیل لنگاہ ، میاں ہارون شیخ ، میاں عبدالرءوف ، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد اکمل کھاکھی ، احساس نوجوان اتحاد گروپ کے سید خواجہ سہیل عباس ، میاں عامر صدیقی ، محمد اکمل خان ، راءو فاروق ، عبدالقدیر بڈانی ، ظفر رامے ، و دیگران کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاک فوج اور پولیس کے حق میں لکھے نعروں کے پلے کارڈ ، بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جبکہ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان جو پاک فوج سے ہوں یا پولیس سے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے آج کو ہم پر قربان کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جو ہمارے ہیرو ہیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت جبکہ ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں

Shares: